جرمن چانسلر نے حفاظت پسندانہ تجارتی پالیسیوں کی سیاست کو رد کردیا

منگل 24 اپریل 2018 13:45

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے حفاظت پسندانہ تجارتی پالیسیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل سے ملاقات کے دوران میرکل نے کہا کہ مختلف شعبوں میں کثیر الفریقی معاہدے طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میرکل نے آسٹریلوی سربراہ حکومت کو یورپی یونین اور آسٹریلیا کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ میرکل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب وہ امریکا کا دورہ کرنے والی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ حفاظت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں کے حامی ہیں۔