سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کو پمز ہسپتال کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا

پیر 23 اپریل 2018 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کو پمز ہسپتال کے معاملات میں مداخلت سے روکتے ہوئے مزید سماعت آج منگل کی صبح تک ملتوی کردی ہے اورکہاہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پبلک سروس میں تکبر نہیں چلتا ،غریبوں کے ساتھ ظلم نہ کیا جائے ، ۔

(جاری ہے)

پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر سرکاری وکیل نے پییش ہوکرعدالت کو بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کا تقرر کرلیا گیا ہے،بعدازاں عدالت نے سیکرٹری کیڈ کو سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :