ہزار کسانوں کے لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کی جانچ پڑتال ، پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کا معاہدہ

پیر 23 اپریل 2018 23:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء) 25ہزار کسانوں کے لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے لیے پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی اور اینگرو کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔معاہدے کے بعد کسانوں کو اراضی ریکارڈسنٹرز جا کر فرد حاصل نہیں کرنی پڑے گی بلکہ اینگرو براہ راست تصدیق کرا سکے گا۔اس سے لوگوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی۔

براہ راست تصدیق سے جعل سازی نہیں ہوسکے گی۔اراضی ریکارڈسنٹرز پراضافی رش میں کمی ہوگی وگرنہ بصورت دیگر کسان کو فرد کے حصول کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر الگ چکر لگانا پرتا اور اینگرو اس فرد کی تصدیق کے لیے درخواست دوبارہ بھجواتاجس سے وقت کا ضیاع اور بروقت کاشت میں تاخیر کا امکان ہوتا۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کو ملنے والی تمام درخواستوں کا تصدیقی عمل ایک دن میں مکمل کرنے کا لائحہ عمل بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے پنجاب کے نجی بنکوں کے ساتھ بھی اسی سال کے آغاز میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت بنکوں کو لینڈ ریکارڈز ڈیٹا تک رسائی دی جائے گی تاکہ کسان کوقرضہ کے لیے درکار فرد اراضی ریکارڈ سنٹرز آکر نہ حاصل کرنی پڑے بلکہ متعلقہ بنک خود سے فرد جاری کرسکیں اور قرضے کے حصول کا عمل ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ممکن بنا یا جاسکے۔پراجیکٹ رہبر کا بنیادی مقصد کسانوں کو ناصرف قرضہ کی فراہمی بلکہ تکنیکی معاونت اور فصل کی کٹائی کے بعد اس کی فروخت کے عمل میں رہنمائی فراہم کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :