چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر اپنی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر اپنی تنخواہ لینے سے بھی انکار کر دیا ہے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ جب تک تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں مل جاتی میرا چیک میرے اکاؤنٹ میں نہیں جائے گا ۔منگل کے روز پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جب تک سرکاری ملازمین کوتنخواہ نہیں ملے گی مجھے تنخواہ نہ دی جائے، یہ عام ہوگیاہے سرکاری ملازمین کویکم کوتنخواہ نہیں ملتی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ جب تک ریاست کے تمام ملازمین کوتنخواہ کی ادائیگی نہ ہو چیف جسٹس کوتنخواہ نہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میراچیک میرے اکاونٹ میں نہیں جائے گا ملازمین کوادائیگی کی تصدیق کے بعد چیک میرے سٹاف کودیاجائے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ سیکرٹری فنانس کدھر ہے ، سیکرٹری فنانس کی یقین دہانی کے باوجود پی ڈبلیو ڈی ملازمین کوتنخواہ نہیں ملی، ان ملازمین کے ساتھ بھی پیٹ لگاہواہے، کل رات تک ملازمین کوتنخواہیں نہیں ملی تھی سرکاری ملازمین کوہمیں اورآپ کو یکم کوتنخواہ مل جاتی ہی۔