چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں، ترجمان نے وضاحت کر دی

منگل 24 اپریل 2018 20:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں سے متعلق چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہے۔

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے زیر گردش تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ عمران خان کے اعلان کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔