داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی

حمزہ شہباز سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ، شمولیت کا اعلان کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔حمزہ شہباز گزشتہ روز ڈیفنس پہنچے جہاں میاں ہارون گڈو اور میاں معراج ،میاں زین نے انکا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں میاں ہارون گڈو نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے (ن)لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں ہارون گڈونہ صرف ہمارے بزرگ ہیں بلکہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ بھی ہیں ۔ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔اس سے قبل داتا دربار کے سجادہ نشیں میاں ہارون گڈو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی آفر ٹھکرا دی تھی ۔