نواز شریف اور عمران خان چہرے دو ،ْ سوچ ایک ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری

جوپارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کے کیلئے بند ہوگئے ،ْ پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

منگل اپریل 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان چہرے دو ،ْ سوچ ایک ہے، جوپارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کے کیلئے بند ہوگئے۔وہ منگل کو زرداری ہاس اسلام آباد میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں سے خطاب کر رہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں جو شہید بھٹو کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں پیپلز پارٹی مزدوروں ،محنت کشوں،کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے ہمیں پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ وہ ہی رہ سکتا ہے جس کو عوام کا درد ہے جو آنے والے نسلوں کو بھوک ،معاشی بدحالی اور جہالت سے نجات دلوانا چاہتا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اقتدار میں آتی ہے تو نوجوان کے لیئے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جوپارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کے کیلئے بند ہوگئے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور طاقت سے انتخابی میدان میں اتریگی ،جن کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا ان کا کوئی اصول نہیں ہوتا ،پیپلز پارٹی اپنے نظریئے پر ثابت قدم ہے،پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بلاول بھٹو ہے، ہمیں ثابت قدمی سے آگے بڑھنا اور اپنے منشور پر عمل کرنا ہے ۔

Your Thoughts and Comments