سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے 11مئی کو ملتان کے جلسے سے باضابطہ تحریک کا آغاز کریں گے ،ْجمشید دستی

نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ کی فیس تین گنا بڑھا ظلم ہے جس کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا ،ْموجودہ حکومت کو بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 22:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے 11مئی کو ملتان کے جلسے سے باضابطہ تحریک کا آغاز کریں گے ،ْنادرا کی طرف سے شناختی کارڈ کی فیس تین گنا بڑھا ظلم ہے جس کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا ،ْموجودہ حکومت کو بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،ْ ۔

وہ ضلع کچہری میں 11مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہو نے والے جلسہ کے انعقاد کی درخواست دینے کے سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس ودیگر رہنما ساجد بھٹی، ظفر سومرو المعروف چھوٹا دستی ودیگر رہنما بھی موجود تھے جمشید دستی نے کہا کہ گیارہ مئی کے جلسے کے لئے پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دعوت دے دی ہے اس کے علاوہ دیگر رہنمائوں کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عوامی جلسہ ہو گا جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے مجھے افسو س ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر حکومت نے نادرا کے شناختی کارڈ کی فیس میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے اب جو شناختی کارڈ مفت بن جاتا تھا وہ اب پندرہ سو روپے میں بنے گا یہ حکومت کا جبر ہے جو جاتے جاتے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے میں اس مسئلے پر اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا میرے نزدیک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، میاں نواز شریف اور احسن اقبال پاکستان دشمن ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک سے غریب مزدور ختم ہو جائے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہو چکے ہیں یہ بات ثابت ہے کہ ملک کے چند ملک دشمن عناصر جن میں الطاف حسین، اسفند یار ولی اور دیگر ان کے منظور نظر ہیں کیونکہ ان کی پاکستان دشمن پالیسیاں واضح ہو چکی ہیں عدلیہ کو ان پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے اور عدلیہ کو چاہیئے کہ وہ (ن) لیگ کا گند صاف کرے نواز شریف مجرم ثابت ہو چکا ہے اس کے خلاف کاروائی اور اس کی زبان بندی کی جائے تاکہ وہ ملک کے خلاف تقاریر نہ کر سکے اور نواز شریف پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے اور انہیں پھانسی دی جائے کیونکہ نواز شریف چور، کرپٹ اور لٹیرے ثابت ہو چکے ہیں ان کے مودی سے رابطے ہیں اب ان کی جگہ جیلوں میں ہے جمشید دستی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محا ذ کے لوگ کھوٹے سکے ہیں جب میں نے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کیا تھا تو تب یہ نوازشریف کے تلوے چاٹ رہے تھے ماسوائے شاہ محمود قریشی کے باقی سب نئے صوبے کے قیام میں مخلص نہیں ہیں پیپلز پارٹی اس لئے سرائیکی صوبے کی حامی نہیں ہے کہیں سندھ صوبے کا مطالبہ سامنے نہ آ جائے انہوں نے کہا کہ سرائیکی کا لفظ اس خطے کی شناخت ہے اسے لسانیت کا نام نہیں دیا جا سکتا ہم انشاء اللہ سرائیکی صوبہ بنائیں گے کیونکہ اس خطے میں رہ کر تمام زبانیں بولنے والے اس خطے کے باسی ہیں اور ان کے حقوق برابر ہیں۔