صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں سے مولانا طارق جمیل کی قیادت میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات

منگل 24 اپریل 2018 23:00

فیصل آباد۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے علماء کرام کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے دین کی تبلیغ کے لئے ان کی شاندار خدمات کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کا معزز اور باوقار طبقہ ہیں جن کی رہنمائی سے معاشرتی امن کو برقرار رکھنے اور پیار ومحبت کی فضاء کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی ‘ روا داری ‘ مذہبی و اخلاقی اقدار اور اتحاد و اتفاق کے فروغ میں علماء کرام کا کردار و رہنمائی اہمیت کی حامل ہے جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،یہی وجہ ہے کہ حکومت تمام مکاتب فکرکے علماء کرام اورمذہبی رہنمائوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی معاونت سے معاشرتی امن کی بنیادوں کو مستحکم بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیاسی و عوامی خدمت کے میدان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے دنیاوی مسائل حل کر سکتے ہیں، اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ‘ امن وسلامتی ‘ بھائی چارے اورخیر و برکت کی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :