وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

بدھ 25 اپریل 2018 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگراں وزیراعلی کے نام پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا اور نہ ہی کوئی باضابطہ طورپر رابطہ ہواہے قابل اعتماد ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایاکہ اگر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ کے وزراء کے ناموں پر اگر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو پھر 3نام وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اورتین نام اپوزیشن لیڈر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے ،اور ان میں سے الیکشن کمیشن اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نگراںوزیراعلی اوران کی کابینہ کے ناموں کی منظوری دیں گے ۔