اختلاف کے باتیں افواہیں ، بشری بی بی بنی گالہ میںموجود ہیں، نعیم الحق

بشریٰ بی بی کے بیٹوں کی بنی گالہ میں موجودگی پر تنازعہ میںکوئی صداقت نہیں، ترجمان پی ٹی آئی

بدھ 25 اپریل 2018 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے وہ اب بھی بنی گالہ میں موجود ہیں ، سوشل میڈیا یہ دونوں کے خلاف ایسے ہی سنسنی پھیلائی جا رہی ہے اختلاف کی ناتیں محض افواہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نعیم الحق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان ان کے بیٹے کی بنی گالہ میں موجودگی پر کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوا یہ محض افواہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میںموجود ہیں ان کے بارے میں ایسے ہی سنسنی پھیلائی جا رہی ہے ۔