ڈالر کی قدر کو لگام ڈالنے کیلئے تاریخی فیصلہ

اب سے ڈالر کا ریٹ یومیہ بنیادوں پر طے کیا جائے گا، ریٹ ایک ہی دن میں تین مرتبہ مقرر ہوگا، کرنسی ڈیلرز اور اسٹیٹ بینک کا مشترکہ فیصلہ

بدھ 25 اپریل 2018 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) ڈالر کی قدر کو لگام ڈالنے کیلئے تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔ بدھ کے روز ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 119 روپے کی حد بھی کراس کر گئی۔ ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر کو لگام ڈالنے کیلئے اب اسٹیٹ بینک اور کرنسی ڈیلرز کے درمیان سمجھوتا طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت اب سے ڈالر کا ریٹ یومیہ بنیادوں پر طے کیا جائے گا۔ ڈالر کا ریٹ ایک ہی دن میں تین مرتبہ مقرر ہوگا۔ ڈالر کا ریٹ صبح 10 بجے، دوپہر 2 اور 4 بجے طے کیا جائے گا۔ فیصلے کے تحت کل کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 118 روپے 70 پیسے طے ہوگا۔ اسٹیٹ بینک اور کرنسی ڈیلرز کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت اگر کسی کرنسی ڈیلر نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :