شہباز شریف کے لاہوری پیرس کو بھول جائیں،شاہ محمود قریشی نے منڈی بہاولدین کو کیلیفورنیا بنانے کا اعلان کر دیا

بدھ 25 اپریل 2018 22:39

منڈی بہاولدین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء):شہباز شریف کے لاہور کو پیرس اور کراچی کو نیو یارک بنانے کے اعلانات کو بھول جائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے منڈی بہاولدین کو کیلیفورنیا بنانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے قریب آتے ہی سیاستدان عوام کو ترغیب دلانے کے لیے انکو نت نئے خواب دکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور انکو اپنا ووٹر بنانے کے لیے ہر کوشش کرتے ہیں۔آج پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود نے منڈی بہاء الدین والوں کوکیلیفورنیا کا خواب دکھایا۔انکا کہنا تھا کہ اگر آج کوئی علاقہ پنجاب کا کیلیفورنیا بن سکتا ہے تو وہ یہ علاقہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کر چکے ہیں اور اپنے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے کراچی کو نیویارک بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔