یمن ، حوثی باغیوں کا سیاسی قائد صالح الصماد ہلاک

منگل 24 اپریل 2018 09:40

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) یمن میں حوثی باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد ی افواج کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ۔حوثی ملیشیا نے ایک بیان میں اپنے اس لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صالح الصماد صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے البریہی میں عرب اتحاد کے ایک مکان پر فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے گذشتہ کئی ہفتوں سے گھر پر نظر بند تھے۔مقتول کو حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد باغیوں کا دوسرا بڑا لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل نے صالح الصماد کی قیادت میں صنعاء میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی منتخب حکومت کے خلاف ستمبر 2014ء میں بغاوت برپا کرنے کے بعد سرکاری اداروں پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنی کٹھ پتلی حکومت بنالی تھی۔

متعلقہ عنوان :