حکومت مخالف مظاہرے ،امریکا نے اپنے عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم دے دیا

منگل 24 اپریل 2018 13:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)امریکی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی عملے کو اہلخانہ سمیت بدامنی کے شکار ملک نکارا گوا سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملک میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جبکہ اب تک ایسے مظاہروں کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ حکومت فلاح و بہبود کے موجودہ نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے یہ منصوبہ فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :