محمود عباس کا نیشنل کونسل اجلاس میں یاسر عرفات کی بیوہ کو شریک نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 24 اپریل 2018 18:09

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے نیشنل کونسل کے اجلاس میں سابق فلسطینی رہنما یاسرعرفات کی بیوہ سہا عرفات کو شریک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ’فلسطین نیشنل کونسل‘ مہم کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا کہ صدر عباس نے کہا ہے کہ وہ اپریل کے آخر میں رام اللہ میں ہونیوالے نیشنل کونسل کے اجلاس میں سہا عرفات کو شرکت کی دعوت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بعض ذمہ دار فلسطینی رہنماؤں نے صدر محمود عباس کو تجویز دی تھی کہ وہ سہا عرفات کو نیشنل کونسل کے اجلاس میں مدعو کریں۔ فلسطین نیشنل کونسل کے چیئرمین سلیم الزعنون کو بھی یہ تجویز دی گئی تھی تاہم انہوں نے صدر عباس سے مشاورت کی تو صدر عباس نے اس تجویز مو مسترد کردیا تھا۔واضح رہے یاسرعرفات کی وفات کے بعد نیشنل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ اس اجلاس میں ان تمام نمائندہ فلسطینی رہنماؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے جو ماضی میں یاسرعرفات مرحوم کے قریب رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :