رمضان بازاروں ، اتوار بازاروں اورماڈل بازاروں میں ہر چیز کی ہو گی موقع پر چیکنگ

معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تربیت یافتہ کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسر کی تعیناتی لازم قرار دونوں آفیسرزبازاروں میں حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے والی اشیائے خورونوش کی فروخت کی اجازت دے گے فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے پر انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منگل 24 اپریل 2018 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر کے تمام سستے بازاروں اور رمضان بازاروں میں کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسر کی تعیناتی لازم قرار دے دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالاامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سستے بازاروں کی حالت بہترین کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بہتر قدم اٹھایا ہے ۔

سستے بازاروں میں کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسرکی تعیناتیاں یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتطامیہ کو آگاہ کر دیا گیاہے جس کے مطابق انتظامیہ ان بازاروں میں اپنے خرچے پر کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسر تعینات کرے گی۔

(جاری ہے)

کوالٹی اشورنس مینجر بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیار اور معیاد کا ذمہ دار ہوگا جبکہ فوڈ سیفٹی آفیسر صرف حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے والی اشیائے کی فروخت کی اجازت دے گا۔

ڈی جی فوڈ نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفی آفیسراور کوالٹی اشورنس مینجرپنجاب فوڈ اتھارٹی سے تربیت یافتہ ہوں گے۔فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے پر انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہپنجاب فوڈ اتھارٹی کا تربیت فوڈ سیفٹی آفیسر تعینات ہونے سے فوڈ سیفٹی قوانین کا یقینی اطلاق ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ تما م سٹالز مالکان کو موقع پر قوانین سے آگاہی ملتی رہے گی۔

تربیت یافتہ فوڈ سیفٹی آفیسر تعینات ہونے سے رمضان بازاروں میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کسی بھی چیز کی فروخت نہ ہو سکے گی۔ مزید براں کوالٹی اشورنس مینجر کی موجودگی سے بازاروں میں آنے والی تمام سپلائی پر ہر وقت نظر رکھی جا سکے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں معمول کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گی تاہم سی بھی جگہ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں مستقل تعینات نہیں کی جا سکتیں۔ تربیت یافتہ آفیسر کی موجودگی سے اشیاء خوردونوش پر مستقل نظر رکھنا اور معیار کو یقینی بنانا ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :