باڑہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ‘دو افراد جاں بحق

منگل 24 اپریل 2018 22:56

باڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)باڑہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ کے نتیجے میںدو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار مزدور کان کے اندار ابھی تک پھنس ہوئے ہیں ،انتظامیہ نے امدادی ٹیمیں بھج دی ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ کے دورافتادہ علاقے کالاخیل کنڈولی میںکوئلے کی کان نمبر 7 اور8گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں بیٹھ گئیں جس میں دب کر دو مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 4مزدور کان کے اندار پھنسے ہوئے ہیں ۔کان سے نکالے جانے والے دو افراد کے نام شاہ سعید ولد گل بر شانگلہ، محبوب عالم ولد عمر سعید بتائے گئے ہیں۔انتظامیہ نے علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔کان میں پھنسے دیگر مزدوروں کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :