دریاخان ، 28سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی، فحش ویڈیوبنانے اور بلیک میل کرنے والے 4افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 25 اپریل 2018 20:38

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) 28سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی فحش ویڈیوبنانے اور بلیک میل کرنے والے 4افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق کوریہ کی رہائشی 28سالہ فضہ مائی نے پولیس کودرخواست گزاری کہ گیارہ ماہ قبل وہ گھر میں اکیلی سورہی تھی کہ ملزم شمشیراپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوا اور اسلحہ کی نوک پر میرے ساتھ زبردستی کیجبکہ ملزم فیروز میری ویڈیوبناتا رہاجاتے وقت ملزم شمشیر نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دونگا پھر کئی ماہ تک ملزمان مجھے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے پولیس تھانہ منکیرہ نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں شمشیرسمیت چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے