بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہئے،پرویزخٹک

ہیلی کاپٹر کی کوئی ایس او پی نہیں ہے روایت ہے وزیر اعلی اور گورنر ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتا ہے نیب کی جانب سے انکوائری کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہے، احتساب کو خوش آمدید کہتا ہوں،وزیراعلی کی نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 20:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو خوش آمدید کہتا ہوں، بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہئے ۔ میرا ضمیر مطمئن ہے، کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا ۔سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر نیب خیبر پختونخوا میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھاہیلی کاپٹر کی کوئی ایس او پی نہیں ہے روایت ہے وزیر اعلی اور گورنر ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک کا کہنا تھا نیب کی جانب سے انکوائری کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہے۔ احتساب کو خوش آمدید کہتا ہوں بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر اعلی کا کہنا تھا آج سوالنامہ ملا ہے اس پر تفصیلی جوابات تحریری شکل میں داخل کراینگے ۔پرویز خٹک کا کہنا تھا احتساب کمیشن فعال ہے صرف ڈی جی کا مسئلہ ہے ، کمیشن کام کر رہا ہے کام رکا نہیں ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا میرے پاس کوئی پرٹوکول نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا اگر اتحادیوں کے ساتھ متفق ہوگئے تو بجٹ پیش کرینگے، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا تھا نگران حکومت کے لیے اتحادیوں اور اپوزیشن سے بات چل رہی ہے۔