حکومت خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے مثر اقدامات اٹھا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
اگر پاکستانی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بچیوں کے لئے آئی سی ٹی کو ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے ساتھ ضم کیا جائے گا، ملک کے دور افتادہ علاقوں میں براڈ بینڈ رابطہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو جدید سہولیات زندگی میسرآئیں گی وزیراعظم کا کمپیوٹر کوڈ نگ کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعرات 26 اپریل 2018 22:42
(جاری ہے)
انہوں نے ملک بھر سے لڑکیوں کو کمپیوٹر تعلیم کی عملی تربیت کی فراہمی کے لئے منصوبے کو سراہا جس سے انہیں اقتصادی طورپر مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام 30 ہزار خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آگاہی فراہم کرے گا جو پاکستان بیت المال کا حصہ ہیں اور آئی سی ٹی سکول پروگرام سے ایک لاکھ 10ہزار مسفید ہوں گی۔
انہوں نے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع تر رسائی کے حوالے سے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کے لئے آئی سی ٹی کو ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے ساتھ ضم کیا جائے گا اور وہ انہیں روزگار کی فراہمی اوران کے خاندانوں کو اپنے پائوں پرکھڑاہونے میں معاون ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں سے آگاہی کے لئے کئی نئے شعبے موجود ہیں۔یہ پروگرام خواتین کے لئے مواقع کی نئی دنیا کشادہ کرے گا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اس اہم پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ ملک کی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں سبقت حاصل کررہی ہیں۔ وزیرا عظم نے کہاکہ حکومت خواتین کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوںکا بہترین انداز میں مظاہرہ کر کے آگے بڑھ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی شعبہ میں ان تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اس کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں میں براڈ بینڈ رابطہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو جدید سہولیات زندگی میسرآئیں گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہاکہ یہ پروگرام لڑکیوں کو کمپیوٹر مہارتوں سے آگاہی فراہم کرے گا جس کے نتیجہ میں وہ مختلف روزگار سے وابستہ ہو سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں نے ملک میں قائم 144 مراکز میں کوڈنگ، کمپیوٹنگ اور کوچنگ میں تربیت حاصل کی۔ انہوں نے اس پروگرام میں معاون شراکت دار کا کردار ادا کرنے پر یونیورسل سروس فنڈ، مائیکرو سافٹ، یو این وومن اور ہواوے کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یونیورسل سپورٹ فنڈ اور یو این وومن کے درمیان " لیٹر آف انٹینٹ " پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے ڈیجیٹل تربیت حاصل کرنے والی بچیوں میں ہواوے کی طرف سے 150 الیکٹرانک ٹیبلٹس بھی تقسیم کئے۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 26 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار ،ْ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ،ْ وزیر خارجہ کے عہدے سے بھی محروم
-
سپریم کورٹ نے سابقہ ادوار میں مختلف سیا سی شخصیات کی جانب سے بینکوں سے لئے گئے قرضوں کی معافی اور پاکستانیوں کے فارن اکائونٹس سے متعلق اسٹیٹ بنک سے تفصلات طلب کر لیں
-
میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا ،نواز شریف
-
سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی
-
شریف خاندان کی سکیورٹی، نواز شریف جی ٹی روڈ مشن اور دیگر اخراجات پر 9 سال 8 ماہ کے دوران 10 ارب 8 کروڑ 41 ہزار 960 روپے خرچ ہونیکا انکشاف
-
میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گری،وجہ کچھ اور، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائوں گا، خواجہ آصف
-
پاکستان دوستانہ ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا اور تمام تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر یقین رکھتا ہے
-
نیب بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی، مریم نواز
-
پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا،عثمان ڈار
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،
-
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اسلام آباد بار کے وفد کی ملاقات
-
برسوں بعد قومی ائیرلائن سے متعلق بڑی خوشخبری
-
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
قائمہ سرچ کمیٹی کی منظوری سے چیئرمین پیمرا تعیناتی کی کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کر دیا گیا
-
ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے دو مجرمان کی پھانسی عین وقت ٹل گئی
-
کوہاٹ پولیس نے دوہرے قتل کے اشتہاری مجرم کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا
-
محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس
-
ٹیلی کام سیکٹر میں رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران 32 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، اقتصادی سروے
-
مال روڈ پر غلط پارکنگ پر ریٹائرڈ ائیر فورس افسر کی گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جرم بن گیا
-
گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہو گیا، عمران خان
-
رحیم یار خان، ڈیڑھ سال سے روزانہ عدالتوں میں حاضر ہونے کے باوجود نواز شریف کے خلاف آج تک کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا،حمزہ شہباز
-
حکومت خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے مثر اقدامات اٹھا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
-
خیبرپختونخواحکومت میں تعمیراتی ٹھیکوں میں کمیشن کا کوئی تصور نہیں،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
-
2013 سے لیکر 2018 تک بجلی کے 39 منصوبوں سے 12,230 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے، حکومت
-
موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران شاندار اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ْمفتاح اسماعیل
-
یقین ہے خواجہ آصف کو عدالت عظمی سے انصاف ملے گا‘ وزیر اعلی شہباز شریف کا ٹوئٹ
-
پاکستانی سفارت خانے میں قائم ایرانی مفادات مرکز میں مسلح شخص کی آمد
-
خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
-
لاہور ہائیکورٹ نے 29 اپریل کو تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی
-
نیب نے فواد حسن فواد کو (کل) اور شہباز شریف کے داماد علی عمران کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا
-
پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد ایس سی او بڑی تنظیم بن گئی ہے، چین
-
آٹا، گھی، چینی اور دیگر کئی اشیاء اب ملیں گی بہت ہی سستی
-
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن 2030ء تک جوہری بجلی گھروں کے ذریعے 88 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اکنامک سروے
-
فی کس آمدنی مالی سال 2017-18ء کے دوران 0.5 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 1641 ڈالر تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے
-
امریکی حکومت نوجوان تارکینِ وطن کو بے دخل نہ کرے، عدالت کا حکم
-
عراق میں ایک انتخابی امیدوار کا نبوت کا جھوٹا دعویٰ،شاہرائوں پر پوسٹر آویزاں
-
حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی
-
عرب خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال
-
فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہوں گا، ٹرمپ کے وکیل کا موقف
-
چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب
-
سعودی عرب کا سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا فیصلہ ،غوروخوض جاری
-
شارجہ ، آپکی چھوٹی سی غلطی بھاری جرمانہ کروا سکتی ہے
-
بھارت، ہندوں کے مذہبی پیشوا اسارام باپو کو لڑکی سیزیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا
-
مادام تسا میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی،
-
امریکہ کے بعد ایک اور ملک کا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان
-
سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچا دی
-
گوناگوں بیماریوں میں مبتلا 7سالہ بہادر برطانوی بچے کی5اعضاء کی کامیاب پیوندکاری
-
گولڈن ٹیمپل کو مسجد کہنے پر برطانوی سفارتکار کی معافی،سکھوں کا قبول کرنے سے انکار
-
ایران سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کا پہلا فیز مکمل کرلیا ، ترکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.