پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد ایس سی او بڑی تنظیم بن گئی ہے، چین

چین مختلف ملکوں کے ساتھ شنگھائی تعاون تنطیم کی نئی ترقی کیلئے کوشش کرے گا،چینی وزارت خارجہ

جمعرات 26 اپریل 2018 23:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد ایس سی او بڑی تنظیم بن گئی ہے،مختلف ممالک چھن تاوسمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے چین کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم آبادی اورحجم کے لحاظ سے ایک بہت بڑی تنظیم بن گئی ہے اوریہ علاقائی و عالمی امور میں مزید مثبت کردار ادا کرے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی رکن ممالک کی حیثیت سے پہلی دفعہ اس میں شرکت پر ہوا چھون اینگ نے کہا کہ تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا مختلف ممالک چھن تاوسمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے چین کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :