افغان طالبان کا الخندق جہادی نامی سالانہ آپریشن کے آغاز کا اعلان

ہماری فورسز غیر ملکی فورسز کے قبضے میں ہیں ، امریکی حملہ آوروں اور ہماری کٹھ پتلی حکومت کے درمیان سٹرٹیجک معاہدے امن کے تمام مواقع سبوتاژ کررہی ہے ، ذبیح اللہ مجاہد

بدھ 25 اپریل 2018 15:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) افغانستان میں طالبان نے سالانہ حملوں کے آغاز کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الخندق جہادی نامی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری زمینی اور فضائی دونوں فورسز غیر ملکی فورسز کے قبضے میںہیں جبکہ ہمارے مذہبی مقامات اور بے بس شہریوں کو بری طرح نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی حملہ آوروں اور ہماری کٹھ پتلی حکومت کے درمیان سٹرٹیجک معاہدے کے تحت متعدد امریکی اڈوں کی ہمارے ملک میں موجودگی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے امریکہ امن کے تمامن مواقع سبوتاژ کررہا ہے اور جاری افغان جنگ میں شدت لانے اور اسے طویل بنانے کیلئے انتہائی حساس اور دکغلے پن پر مبنی کردار ادا کررہا ہے ۔