سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے اہم خبر!۔ شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی گئی

سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا ، جمعے تک موسم غیر مستحکم رہے گا

بدھ 25 اپریل 2018 18:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) سعودی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام تک آج سے جمعے تک ریاست کے کئی شہروں طائف ، باحہ کمشنری اور الہداء میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ شہریوں اور تارکین وطن کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ندی نالوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے کیونکہ گردوغبار کے طوفان ساتھ ہفتے کے آخر میں موسلادھار بارشوں کو امکان ہے ، جس سے سیلابی ریلوں کا بھی خطرہ ہے۔ ریاض اور قصیم کے علاقے پہلے ہی گردوغبار کے طوفان کی زد میں ہے ،الرس ، الدوادمی، المجمعہ، بریدہ، ریاض، حفر الباطن، رفحا کے علاقوں کے علاوہ قصیم بھی غیر مستحکم موسم سے متاثر رہیگا۔