شام میں ترکی کیخلاف کوئی حرکت ہوئی تواس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، رجب طیب اردگان

عفرین میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی، ترک صدر

بدھ اپریل 18:56

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی،شام میں ترکی کیخلاف کوئی بھی حرکت ہوئی تواس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت استنبول میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ قوم کے امن و آشتی کیلئے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے لہذا شمالی شام میں ترکی کیخلاف کوئی بھی حرکت ہوئی تواس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ترک مسلح افواج شمالی شام میں اور اندرون ِ ملک دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں سرگرداں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments