بھارت،پنچایت کیلئے بجٹ میں کوئی کمی نہیںکی جائے گی،مودی

پنچایتی نمائندے ترقی کا حلف لیں اور اپنی ہرممکن کوشش کریں، بجٹ کا صحیح استعمال ، مستحق اور ضرورتمندوں تک پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ پہنچایا جائے، بھارتی وزیر اعظم

بدھ اپریل 18:56

رام نگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پنچایت کیلئے بجٹ میں کوئی کمی نہیںکی جائے گی، پنچایتی نمائندے ترقی کا حلف لیں اور اپنی ہرممکن کوشش کریں، بجٹ کا صحیح استعمال ، مستحق اور ضرورتمندوں تک پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ پہنچایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے تقریباً2لاکھ44ہزارگائوں کے پنچایتی نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتوں کیلئے اب بجٹ میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور پنچایتی نمائندی(پردھان) اپنے گائوں کی ترقی کا حلف لیں اور اپنے طور پر ہرممکن کوشش کریں۔

قومی یوم پنچایت کے موقع پر مودی نے مدھیہ پردیش کے آدی واسی والے ضلع رام نگر میں منعقدہ پروگرام میں ملک میں سب سے زیادہ پروگرام کرنیوالی گا،ْوں پنچایت کے نمائندوں کو انعامات سے بھی نوازا۔

(جاری ہے)

پنچایتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب گائوں کی ترقی کیلئے بجٹ کی بات کی جاتی تھی مگر اب بجٹ کی نہیں بلکہ بجٹ کے صحیح استعمال ، مستحق اور ضرورتمندوں تک پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ پہنچانے کی بات کی جاتی ہے۔

تعلیم ، صحت اور زراعت کے شعبوں کیلئے بجٹ میں کسی قسم کی کمی نہیں۔ پنچایتی نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے شرمندگی ہو اور آنے والی نسل کے سامنے اپنے کئے پر شرمندگی ہو لہذا منتخب نمائندے 5سال تک اپنا ہر لمحہ عوام کیلئے وقف کردیں۔

Your Thoughts and Comments