روس نے بھارت کیساتھ دفاعی تعاون محدود کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 20:57

نئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) روس نے بھارت کیساتھ دفاعی تعاون محدود کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی بے جا امریکی مداخلت کے باعث روس نے بھارت کیساتھ دفاعی تعاون محدود کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ امریکا کیساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات بھی روس کو ایک آنکھ نہیں بھا رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا نے بھارت اور روس کے درمیان براہموس کروز میزائل کئی معاہدے کو ناکام بنانے کیلئے سخت پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ ایسی صورتحال میں اب روس نے بھارت کیساتھ 12 برس قبل ہونے والے براہموس کروز میزائل کے معاہدے کو ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ روس جلد بھارت کیساتھ 12 برس قبل طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کو ختم کردے گا۔ روس کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کی صورت میں بھارت براہموس کروز میزائل ٹیکنالوجی سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :