امریکی سپریم کورٹ میں مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی کے احکامات کی قانونی حیثیت کے تعین کے لیے سماعت شروع

بدھ 25 اپریل 2018 23:02

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) امریکی سپریم کورٹ میں گزشتہ روز 25 اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعض مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی کے احکامات کی قانونی حیثیت کے تعین کے لیے سماعت شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف ریاستی عدالتوں کی جانب سے حکم امتناعی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس صدارت کا منصب سنبھالنے کے فوری بعد یہ حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف ریاست ہوائی کی عدالت نے سب سے پہلے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔