شمالی کوریا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکی تنقید مسترد کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 23:04

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء) شمالی کوریا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں کی گئی امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے بنیاد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پریشان کن قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا کا مذمتی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل بروز جمعہ 27 اپریل کو شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اٴْن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے مابین ملاقات ہونے والی ہے۔