عرب خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال

دبئی، دو جڑواں برطانوی بہنیں عرب خاتون کولعن طعن کرنے اور پولیس پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 14:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء)دبئی میں رہنے والی دو برطانوی جڑواں بہنوں کو پولیس پر حملہ کرنے اور عرب خواتین کو لعن طعن کرنے کے جرم میں گرفتار کے لیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق امارتی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو شراب کے نشے میں پولیس پر حملہ کرنے اور عرب خواتین کو لعن طعن کرنے پر تین سال جیل کی سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے ۔

دبئی عدالتی ریکارڈ کے مطابق 37 سالہ علینا اور ساشا پارکر کو پیر کے روز بدتمیز رویہ اختیار کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں جڑواں بہنیں اکثر سوشل میڈیا پر اپنے لبرل لائف سٹائل سے متعلق تصاویر شئیر کرتی رہتیں تھیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز البشرا کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت ہونے پر دبئی پولیس نے اُنکے خلاف کاروائی کی تو انہوں نے آگے سے مزاحمت کی ۔

ایک پولیس آفیسر نے انکی مزاحمت پر ایک لیڈی پولیس آفیسر کو ان کو پکڑے رکھنے کو کہا تاکہ وہ گاڑی میں سے ہتھکڑی لا سکے ۔ خاتون پولیس آفیسر نے بتایا کہ جب وہ ان دونوں بہنوں کو پکڑے ہوئے تھی ، دونوں بہنوں نے اچانک خاتون پولیس آفیسر پر حملہ کر دیا جس سے خاتون پولیس آفیسر کی کُہنی اور سر میں چوٹ آئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں بہنوں نے عرب خواتین کو کافی لعن طعن بھی کی ۔ یہ دونوں بہنیں بہت سے دوسرے برطانوی شہریوں کی طرح قدامت پسند عرب ممالک میں مقامی قوانین کو توڑنے والے افراد میں شامل ہو گئیں ہیں۔ حال ہی میں ایک برطانوی خاتون نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے لگتا ہے کہ وہ کبھی اپنے بیٹے سے نہیں مل پائے گی جوکہ گزشتہ 37 سال سے قطر میں جیل کی سزا بھگت رہا ہے ۔