مادام تسا میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی،

آئندہ ماہ مجسمہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائیگا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی مادام تسا میوزیم میں رونمائی ہوئی، آئندہ ماہ مجسمہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مادام تسا میوزیم میں 20 فنکاروں نے 3 ماہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور سابق ماڈل کا مکمل مجسمہ تیار کر لیا۔ وائٹ ہاس کے سابق پریس سیکرٹری سین سپائسر نے امریکی خاتون اول کے مجسمے کی رونمائی کی۔مجسمے کی میلانیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جس کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد میوزیم آئے گی۔ مومی مجسمہ 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :