جماعت اسلامی کا حکومت چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْ شوکت یوسفزئی

پانچ سال گزار دئیے ایک ماہ اور گزار لیتے تو بہتر ہوتا ،ْ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر بجٹ پیش کرے گی

بدھ 25 اپریل 2018 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک علیحدہ پارٹی ہے وہ اپنے فیصلے خود کرتی ہے ،ْ حکومت چھوڑنے کے فیصلے سے جماعت کے وفد نے دو دن پہلے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو آگاہ کیا تھا ہمارے پانچ سال اتحادی کے طور پر اچھے تعلقات رہے ،ْ حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے جماعت اسلامی کے وفد نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت سے کوئی ناراضگی نہیں ہم ان کے مشکور ہیں کہ وہ پانچ سال ہمارے پارٹنر رہے پانچ سال بعد اگر وہ صرف ایک ماہ پہلے حکومت چھوڑ رہے ہیں تو ہم ان کیلئے دعا گو ہیں بجٹ اجلاس 14 مئی کو بلایا گیا ہے امید ہے جماعت اسلامی سپورٹ کرے گی ۔

(جاری ہے)

پانچ سال گزار دئیے ایک ماہ اور گزار لیتے تو بہتر ہوتا ،ْ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر بجٹ پیش کرے گی ۔ اپوزیشن کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے ایک دو روز میں رابطے شروع کر دینگے ۔