تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے محمد شہباز شریف نے عظیم عزم کے ساتھ کام کیا،کامیابی بھی حاصل کی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ اپریل 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عظیم عزم کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے صوبے بھر میں کوئی گھوسٹ سکول یا استاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں طالب علموں کے اندراج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے سکولوں میں تعلیمی اخراجات کے لیے طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود معیار تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیم کے شعبے میں مذید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Your Thoughts and Comments