ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے دو مجرمان کی پھانسی عین وقت ٹل گئی

جیل انتظامیہ کے مطابق مجرمان کو مقتولین کے ورثاء کے ساتھ صلح کیلئے ایک ہفتے کی آخری مہلت دی گئی ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے دو مجرمان کی پھانسی عین وقت ٹل گئی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے ورثاء کی درخواست پر مجرمان کی زندگی کیلئے آخری موقع دیدیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تھانہ بھیرہ کے تہرے قتل کے دو مجرمان امجد اور خضر حیات کو جمعرات کی علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا ،جس کیلئے جیل حکام نے تمام تیاریاں مکمل کررکھی تھیں مگر عین پھانسی کے وقت مجرمان کے ورثاء کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھانے پھانسی کا عمل روک دیا گیا ،جیل انتظامیہ کے مطابق مجرمان کو مقتولین کے ورثاء کے ساتھ صلح کیلئے آخری مہلت دی گئی ہے اگر صلح نہ ہوئی تو ایک ہفتہ کے اندر دوبارہ پھانسی پر عملہ درآمد کیا جائے گا ،یادر ہے کہ امجد اور خضر حیات نے جولائی 2005؁ء میں دیرینہ رنجش پر تھانہ بھیرہ کے علاقہ کیسو پور کے رہائشی محمد اسلم کو مسجد میں دوران نماز ادائیگی اور اُس کے بھائی رمضان ،بہن کو ثر پروین کو گھر میں گھس کہ اند ھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ،جس پر انسدددہشت گردی کی عدالت نے اُنھیں تین تین بار سزائے موت کا حکم سنایا جس کیخلاف مجرموں کی تمام تر اپیلیں خارج کردی گئیںمجرموں کی قبل ازیں بھی دو بار پھانسی کا عمل ورثاء کی اپیل پرملتوی کیا گیا ،ذرائع کے مطابق فریقین میں صلح ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :