پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن 2030ء تک جوہری بجلی گھروں کے ذریعے 88 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اکنامک سروے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن 2030ء تک جوہری بجلی گھروں کے ذریعے 88 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اکنامک سروے کے مطابق کے ٹو/کے تھری کی تعمیر اس ضمن میں ایک اہم قدم ہے جبکہ پی اے سی مستقبل میں مزید جوہری گھروں کے لئے اضافی مقامات تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ سروے کے مطابق کینوپ کامیاب اور محفوظ آپریشن کے 40 سال مکمل کر چکا ہے ۔ وزیراعظم نے 8 ستمبر 2017ء کو سی فور کا باضابطہ افتتاح کیا تھا جبکہ کراچی میں مزید 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس (کے ٹو اور کے تھری) بھی زیر تعمیر ہیں۔ چشمہ میں تمام آپریٹنگ یونٹس بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔