سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خا قان عباسی، نواز شریف اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم شاہد خا قان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تا حیات قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ خلاف بیان دیا،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیب ریفرنسز کی بات کی، نیب ریفرنسز پربات کرنے سے عدالتی توہین کیسے ہوئی بعد ازاں عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کو غیرموثرقراردے کرخار ج کر دیا ہے۔