چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اسلام آباد بار کے وفد کی ملاقات

جمعرات 26 اپریل 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اسلام آباد بار کے 12 رکنی وفد نے صدر ریاست علی آزاد کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو تیزی سے انصاف کی فراہمی سے بار کا کردار بہت اہم ہے اور اس حوالے سے ان کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وفد نے چیف جسٹس کی جانب سے عوامی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد بار چیف جسٹس کی مکمل حمایت کرتی ہے اور عوام بھی عوامی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے پر خوش ہیں۔ چیف جسٹس نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :