الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جمعرات اپریل 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے، اس فیصلہ کا اطلاق 26 اپریل 2018ء سے ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ محمد آصف کی نااہلی کا فیصلہ جمعرات کو دیا تھا۔

Your Thoughts and Comments