حکومت کے چھٹے بجٹ سے کوئی توقع نہیں، بجٹ سرکاری بابو بناتے ہیں نام حکومتوں کے ہوتے ہیں،سراج الحق

بنانے والے سرکاری اہلکار ہوتے ہیں ،بجٹ بنانے والے وہ لو گ ہیں جنہوں نے مشرف، شوکت عزیز ، نواز شریف ، بے نظیر بھٹواور شاہد خاقان کے لئے بجٹ بنائے ہیں ، امیر جماعت اسلامی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے چھٹے بجٹ سے انہیں کوئی توقع نہیں بجٹ سرکاری بابو بناتے ہیں نام حکومتوں کے ہوتے ہیں لیکن بنانے والے سرکاری اہلکار ہوتے ہیں بجٹ بنانے والے وہیلوگ ہیں جنہوں نے مشرف، شوکت عزیز ، نواز شریف ، بے نظیر بھٹواور شاہد خاقان کے لئے بجٹ بنائے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سراج الحق نے کہاکہ موجودہ بجٹ کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے کوئی تجاویز نہیں لیں ۔ حکومت کو اصولی طور پر چار ماہ کے لئے بجٹ پیش کرنا چاہیے ۔لیکن بیوروکریسی کا تیار کردہ بجٹ صرف وزیر ، مشیر صرف پیش کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بجٹ میں اگر عوام کے لئے کوئی چیز ہوئی تو عوام اسے شاباش دئیں گے لیکن اگر شوگر کوٹڈ گولیہوئی تو اسے مسترد کر دئیں گے ۔ حکومت کی جانب سے پہلے پیش کیے گے بجٹوں میں عام آدمی کے لئے کچھ نہیں رکھا اس بجٹ میں بھی کوئی توقع نہ ہو۔