لڑائی عابد شیر علی اور مراد سعید کی ،مار رشید گوڈیل کو پڑ گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)لڑائی مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی اور تحریک انصاف کے مراد سعید کی ،مار ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کو پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر عابد شیر علی پر حملہ کر دیا جس کے بعد اراکین نے بیچ بچاو بھی کروایا۔

لڑائی مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی اور تحریک انصاف کے مراد سعید کی ،مار ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کو پڑ گئی۔جب مراد سعید عابد شیر علی کی جانب لپکے تو انہوں نے انجانے میں رشید گوڈیل کو مکا مار دیا جس کے بعد رشید گوڈیل ہکا بکا رہ گئے اور اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے گویا وہ پوچھ رہے ہوں کہ مجھے کیوں مارا۔ویڈیو دیکھیں۔