امریکہ کے بعد ایک اور ملک کا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان

پراگ حکومت یروشلم کے حوالے سے یورپی یونین کے اس مشترکہ موقف کا احترام کرتی ہے، جمہوریہ چیک وزارت خارجہ

جمعرات 26 اپریل 2018 19:17

پیرا گوئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء)جمہوریہ چیک نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا،پراگ حکومت یروشلم کے حوالے سے یورپی یونین کے اس مشترکہ موقف کا احترام کرتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک جمہوریہ نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی وزیر اعظم میلوش زیمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مغربی یروشلم میں ایک اعزازی قونصل خانہ اور پھر ایک چیک ثقافتی مرکز کھولا جائے گا۔ چیک وزارت خارجہ کے مطابق پراگ حکومت یروشلم کے حوالے سے یورپی یونین کے اس مشترکہ موقف کا احترام کرتی ہے، جس میں یروشلم کو مستقبل کی دونوں ریاستوں کا دارالحکومت تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ ابھی غیر واضح ہے کہ چیک سفارت خانے کی منتقلی کب عمل میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :