جرمنی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت ماننے سے انکار کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 00:02

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء):جرمنی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت ماننے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے ایک رکن اسمبلی نے اپنی وزارت خارجہ سے باضابطہ خط کے ذریعے پوچھا کہ اسرائیل کے دارلحکومت کا نام بتایا جائے جس پر جرمنی کی وزارت خارجہ کے ریاستی وزیر نیلس اینن نے جواب میں کہا کہ ہر ریاست کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ریاستی حدود میں موجود کسی بھی شہر کو اپنے دارلحکومت بنا لے ۔

وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے 1980 میں بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارلحکومت مقرر کیا تھا لیکن جرمنی بین الاقوامی برادری کی طرح اسرائیل کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا۔یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کئیے جانے کے بعد اسرائیلی دارلحکومت کی بحث نیا رخ اختیار کر چکی ہے۔