شمالی کوریا کی جوہری تجربے گاہ منہدم ، مزید تجربات نہیں ہونگے

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) شمالی کوریا نے پہاڑی علاقوں پر محیط جوہری تجربے گاہ منہدم کردی اور آئندہ وہاں مزید جوہری تجربات نہیں کیے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پہاڑ جہاں شمالی کوریا جوہری تجربے کرتا تھا وہ جزوی طور پر منہدم ہو گیا ہے اور وہاں پر مزید جوہری تجربے نہیں کیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ پنگی ری نامی سائٹ پر 2006 سے اب تک 6 جوہری تجربے کیے جا چکے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں آخری تجربے کے بعد زلزلے کے کئی جھٹکے آئے اور اندازہ ہے کہ پہاڑ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جوہری تجربوں کو روک رہے ہیں۔