غیر ملکی بچوں کی خودکشی کا بلیو وہیل گیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دبئی پولیس

جمعہ 27 اپریل 2018 16:21

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) دبئی پولیس نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی افواہ کہ "دبئی میں دو ٹین ایجرز کی خودکشی کی ذمہ دار بلیو وہیل گیم ہے" کی تردید کر دی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دبئ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی میں 15 دن پہلے دو فلپائنی ٹین ایجرز کی خودکشی کا تعلق مشہور زمانہ قاتل گیم "بلیو وہیل " سے نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ خودکشی کرنے والے فلپائنی ٹین ایجرلڑکی اور لڑکے کی عمریں دس سال تھیں اور وہ دونوں ڈپریشن کی بیماری کا شکار تھے، انہوں نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے  خودکشی کی تھی ۔ دونوں دبئی کے یونائٹدڈ انٹرنیشنل پرائیوٹ اسکول میں ایک ساتھ پڑھتے تھے ۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے برعکس دونوں بچوں نے خودکشی کرنے سے پہلے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا تھا۔ لڑکی کی ماں نے اُسکی لاش لڑکی کے بیڈروم کی چھت کے ساتھ لٹکی ہوئی دیکھی تھی جبکہ لڑکے کی لاش گزشتہ ہفتے بدھ کے روز عمارت کے باہر ملی تھی ۔ پولیس تحقیقات کے مطابق لڑکے کی موت 6 منزلہ عمارت سے گرنے کے باعث ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :