بی جے پی بدعنوان عناصرکو ٹکٹ دے رہی ہے،کانگریس کی مودی پر تنقید

اقتدار میںیدی یو رپا اور ریڈی برادرز نے کرناٹک کو لوٹا، ہماری حکومت نے لوگوں کو انصاف دلایا، راہول گاندھی

جمعہ 27 اپریل 2018 22:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بدعنوان عناصرکو ٹکٹ دے رہی ہے،اقتدار میں رہ کر یدی یو رپا اور ریڈی برادرز نے کرناٹک کو لوٹا۔ ہماری حکومت نے لوگوں کو انصاف دلایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیکانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا وہ کرناٹک کو لوٹنے والے ملزمان کو بھی اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹ دے رہے ہیں۔

راہول نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست کو لوٹنے والوں کو سزا دیکر وہاں کے عوام کو انصاف فراہم کیالیکن مودی اب انہی لوگوں کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کرر ہے ہیں جنہوں نے کرناٹک کے عوام کی توہین کی ہے۔

(جاری ہے)

راہول نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ اقتدار میں رہ کر یدی یو رپا اور ریڈی برادرز نے کرناٹک کو لوٹا۔ ہماری حکومت نے لوگوں کو انصاف دلایا۔اب مودی ایسے 8افراد کو جیل سے اسمبلی میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

راہول نے کہا کہ یہ کرناٹک کے ہر ایماندار شخص کی توہین ہے۔ بی جے پی نے یدیورپا کو ریاستی اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ اسی طرح ریڈی برادرز ، سوم شیکھرن اور کرونا کار ا کو اسمبلی انتخابات کاامیدوار بنایا ہے۔واضح ہو کہ کرناٹک ریاستی اسمبلی کے انتخابات 12مئی کو ہونگے اور نتائج کا اعلان 15مئی کو کیا جائیگا۔