وزارت مذہبی امور نے رواں مالی سال صوبوں اور وفاقی علاقوں میں 8009.77 ملین روپے کے زکوٰة فنڈ تقسیم کئے، اقتصادی سروے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) وزارت مذہبی امور نے رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران مشترکہ مفادات کونسل کے طے شدہ فارمولے کے تحت صوبوں اور وفاقی علاقوں میں 8009.77 ملین روپے کے زکوٰة فنڈ تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اقتصادی سروے کے مطابق اسلام آباد میں 197.024 ملین روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 104.119 ملین روپے اور فاٹا میں 259.54 ملین روپے زکوٰة فنڈ تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں 2472.79 ملین روپے، سندھ میں 1766.17 ملین روپے، خیبر پختونخوا میں 1029.46 ملین روپے اور بلوچستان میں 380.648 ملین روپے تقسیم کئے گئے۔