نہ عمران خان، نہ شہباز شریف، نہ ہی بلاول بھٹو، ملک کا آئندہ وزیراعظم کون ہو سکتا ہے، ناقابل یقین پیشن گوئی

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں کم بیک کریگی ،آصف زرداری آئندہ وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں‘ذکاء اشرف، اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے مضبوط ستون ہیں، کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے ‘ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں کم بیک کرے گی اور آصف علی زرداری آئندہ وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں،اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کے مضبوط ستون ہیں ،مجھے لگتا کہ وہ کسی دوسری جماعت میں نہیں جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری آصف علی زرداری سے ملاقات ذاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب و سندھ سے ملحقہ لوگوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شرکت کرنا چاہتی ہے،پیپلزپارٹی میں آنے والے لوگوں کے حوالے سے زرداری صاحب کو آگاہ کیا،جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی اب بھی مضبوط ہے،آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے بہت سی سیٹیں پیپلزپارٹی کو ملیں گی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پنجاب میں بہت جلد واپس اپنا مقام پر جا رہی ہے،پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں بھی کم بیک کرے گی اور آصف علی زرداری آئندہ وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ لیکر آنے والی جماعتیں کو آپس میں دشمنی نہیں ہوتی ہماری جماعت سے کسی کی دشمنی نہیں ،مجھے نہیں لگتا ۔اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کا موقف ہر جگہ ڈیفنڈ کرتے ہیں وہ پارٹی کے مضبوط ستون ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی دوسری جماعت میں جائیں گے۔