اکٹھے 50 فیصد اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد جبکہ ہائوس رینٹ میں 50 فیصد اضافے کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخوائوں اور پنشن میں 10 فیصد اور ہائوس رینٹ میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ 19-2018 میں سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ میں 50 فیصد اضافہ، بڑے افسران کی کارکردگی کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سول و عسکری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کا ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ بجٹ 19-2018 میں تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ فیملی پنشن کو 4500 سے بڑھا کر 7500 روپے کیا جا رہا ہے۔ 75 سال سے زیادہ کے عمر کے پنشنرز کو 15000 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کم سے کم پنشن 6000 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :