اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعہ 27 اپریل 2018 20:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کوسینٹرل جیل پشاورسے منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کو کسی اورشہر کی جیل منتقل کیا گیا ہے۔کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام میں شکیل آفریدی 33 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 2012 میں سزا ہوئی تھی۔جبکہ امریکہ بھی متعدد بار ڈاکٹر شیکل کی حوالگی کا مطالبہ کر چکا ہے۔