ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 19مسافروں کو حراست میں لے لیا

جمعہ اپریل 23:36

سیالکوٹ۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 19مسافروں کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19مسافروں کو ترکی حکومت نے غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرتے ہوئے حراست میں لے کر بذریعہ متحدہ عرب امارات سیالکوٹ ائیر پورٹ منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے گوجرانوالہ کی خصوصی ٹیم نے 19مسافروں کو گرفتار کر کے تھانہ گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں ای سی ایل اور بلیک لسٹ کا کوئی ملز م نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ اب تک سینکڑوں پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے حراست میں لیاگیا ہے اور400سے زائد پاکستانی گزشتہ دو ماہ میں پاکستان واپس آچکے ہیں ۔

Your Thoughts and Comments